0
Monday 20 Aug 2012 23:49

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا جواب خودکش دھماکوں سے دیا جائے گا، طالبان

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا جواب خودکش دھماکوں سے دیا جائے گا، طالبان

اسلام ٹائمز۔ تحریک طالبان پاکستان نے پاکستانی فورسز کو خبردار کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی صورت میں مزاحمت کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے پاکستانی فوج کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کیا تو ان کے ا ستقبال کے لئے خودکش بمبار کا اسکواڈ تیار کر لیا ہے۔ طالبان کی جانب سے میڈیا کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے شمالی وزیرستان میں کارروائی سے متعلق اپنے ذرائع سے ایک مخصوص انٹیلی جنس رپورٹ بھی حاصل کی ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستانی حکام نے شمالی وزیرستان میں مشترکہ آپریشن کے لئے واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی تردید کی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھمکی دی ہے کہ اگر شمالی وزیرستان میں کارروائی کی گئی تو پاک فوج پر حملے کرسکتے ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جاری دھمکی آمیز بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر شمالی وزیرستان میں کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کی گئی تو ہمارے خودکش ببمار ملٹری ٹروپس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی قسم کی کارروائی کےخلاف بھرپور مزاحمت کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا جواب خودکش دھماکوں سے دیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 188875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش