0
Monday 27 Aug 2012 14:00

حج کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی ضمانت منظور

حج کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی ضمانت منظور
اسلام ٹائمز۔ حج کرپشن کيس ميں مبینہ طور پر ملوث سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ حج 2010ء کے انتظامات ميں بدعنوانی کے مقدمہ ميں ايک سال سے زائد عرصہ سے گرفتار سابق وفاقي وزير حامد سعيد کاظمی کی درخواست ضمانت کو ٹرائل کورٹ نے منظور کر ليا ہے۔ سپريم کورٹ نے حج انتظامات ميں بدعنوانی ہونے پر ايف آئی اے کو اس کا مقدمہ درج کرنے کا حکم ديا تھا، ايف آئي اے نے اس کيس ميں حامد سعيد کاظمی، وزارت حج کے اعلیٰ حکام راجا آفتاب الاسلام، راؤ شکيل سميت ديگر کو نامزد کر کے گرفتار کيا تھا۔ ان کا ٹرائل، راولپنڈی ميں اسپيشل جج سنٹرل کی عدالت ميں کيا جا رہا ہے، اس کيس ميں حامد سعيد کاظمی کو مارچ دو ہزار گيارہ ميں عبوری ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر ليا گيا تھا، ان کی درخواست ضمانت اسی ٹرائل کورٹ ميں دائر کی گئی، اس پر عدالت نے يہ درخواست آج منظور کرتے ہوئے انہيں ايک، ايک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم جاری کر ديا۔ واضح رہے کہ حامد سعید کاظمی پر لگائے الزامات تاحال ثابت نہیں ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 190411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش