0
Sunday 2 Sep 2012 18:24

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ملک کیخلاف سازش ہے، مولانا سمیع الحق

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ملک کیخلاف سازش ہے، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا کہ قبائل علاقے بالخصوص شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ملک کے خلاف ایک خطرناک سازش ہے، فوج اور حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک کے اندرونی مسائل کے بارے میں مل بیٹھ کر مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالروف فاروقی و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ وزیرستان میں امریکہ کے پے درپے ڈرون حملے حکومت کی امریکہ نوازی اور بے حمیتی کا بین ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی مزاحمت الزامات اور اداروں سے خودساختہ محاذ آرائی میں لگے ہوئے ہیں، غیر اہم ایشوز میں عدالتوں اور فوج کو الجھا دیا گیا ہے، جس کا مقصد عوام کی توجہ ہٹانا ہے جو کہ دن بدن مصیبتوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، قوم گیس اور پیٹرول کے نرخوں سے نالاں ہیں جبکہ بنیادی ضروریات ناپید ہو گئی ہیں۔

جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد عاصم مخدوم کے مطابق دفاع پاکستان کونسل کو فعال بنانے اور موجودہ ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال کے بارے میں 10 ستمبر کو راولپنڈی میں دفاع پاکستان کونسل کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جبکہ دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام 11 ستمبر کو ملک کے تمام سیاسی مذہبی اور فلاحی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس راولپنڈی میں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 192160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش