0
Monday 25 Jan 2010 12:51

امریکا ہیٹی میں زلزلے کے بہانے اس ملک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے: کاسترو

امریکا ہیٹی میں زلزلے کے بہانے اس ملک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے: کاسترو
کیوبا کے سیاسی رہنما اور سابق صدر فیڈل کاسترو نے ہیٹی میں امریکی فوجیوں کی آمد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے زلزلے کے بہانے اس ملک پر قبضہ کر لیا ہے اور کئی دوسرے ممالک بھی اسکی پیروی کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار "اوکو پلنٹ" نامی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اپنے مضمون میں کیا۔ فیدل کاسترو نے مزید کہا: "کچھ ممالک کی طرف سے آنے والے امدادی سامان کے حامل ہوائی جہاز وہاں پر موجود امریکی فوجیوں کی طرف سے لاگو کردہ قوانین کی وجہ سے ہیٹی میں لینڈنگ نہیں کر سکے۔ ان ممالک نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس مسئلے پر توجہ دے"۔
خبر کا کوڈ : 19217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش