0
Monday 3 Sep 2012 08:29

غیروابستہ تحریک کا سولہواں سربراہی اجلاس گذشتہ اجلاسوں سے بہتر انداز میں منعقد ہوا، علی اکبر صالحی

غیروابستہ تحریک کا سولہواں سربراہی اجلاس گذشتہ اجلاسوں سے بہتر انداز میں منعقد ہوا، علی اکبر صالحی
اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے ایرانی وزارت خارجہ کو دنیا کی کامیاب ترین وزارت خارجہ قرار دیا ہے۔ علی اکبر صالحی نے گذشتہ رات ایران کے ٹی وی چینل دو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں غیروابستہ تحریک کے سولہویں سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اس اجلاس میں کثیر تعداد میں ملکوں کی شرکت کے پیش نظر یہ کہنا بےجا نہیں ہوگا کہ ایران کا سفارتی ادارہ دنیا کے طاقتور ترین سفارتی اداروں میں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ کی بےپناہ کوششوں کی وجہ سے غیروابستہ تحریک کا سولہواں سربراہی اجلاس گذشتہ پندرہ اجلاسوں سے زیادہ بہتر انداز میں منعقد ہوا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست کا کہنا ہے کہ تہران میں غیروابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد نے ایران کے بارے میں مغرب کے جھوٹے دعووں کو دنیا  پر ثابت کردیا۔ انہوں نے پریس ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں غیروابستہ تحریک کا سربراہی اجلاس اس تحریک کے بہترین اجلاسوں میں سے ایک تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا اختتامی بیان بہت اچھا تیار کیا گيا اور اس میں مؤثر طریقے سے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کو شامل کیا گيا۔ رامین مہمان پرست نے کہا کہ تہران میں اس اجلاس کے کامیاب انعقاد نے دنیا والوں پر ثابت کر دیا کہ ایران کے الگ تھلگ ہونے اور ایران میں امن و امان کے فقدان کے بارے میں مغرب کا پروپیگنڈا بےبنیاد ہے۔
خبر کا کوڈ : 192245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش