0
Monday 25 Jan 2010 14:34

حضرت امام حسین ع نے ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہا،آج کے یزیدوں اور فرعونوں کے سامنے بھی کلمہ حق کہنے کی ضرورت ہے،حافظ ادریس

حضرت امام حسین ع نے ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہا،آج کے یزیدوں اور فرعونوں کے سامنے بھی کلمہ حق کہنے کی ضرورت ہے،حافظ ادریس
لاہور:جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ع نے ظلم کے خلاف اور ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہتے ہوئے شہادت نوش کی۔اﷲ کے دین اور اپنے نانا کے طریقہ زندگی کی حفاظت کیلئے اپنا پورا خاندان قربان کر دیا۔کیونکہ مسلمان کی قیمتی متاع اﷲ کا دین اور حضور ص کا اسوہ حسنہ ہے۔ سعادت کی زندگی اور شہادت کی موت ہر مسلمان کی آرزو ہونی چاہیئے کیونکہ یہ ایمان کا تقاضا اور روح کی غذا ہے۔ آج کے یزیدوں اور فرعونوں کے سامنے بھی کلمہ حق کہنے کی ضرورت ہے۔تا کہ ایک مبارک اسلامی انقلاب کے نتیجے میں فرسودہ نظام زندگی کی جگہ اسلامی نظام زندگی پروان چڑھ سکے۔ معاشرے سے ظلم و ناانصافی کا خاتمہ ہو اور عدل و انصاف پر مبنی نظام رائج ہو سکے۔عدل و انصاف پر مبنی نظام اور ایک صالح قیادت ہی اس ملک و قوم کی بقاء کی ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ مین بازار میں جماعت اسلامی یو سی 117 حبیب پارک کے زیر اہتمام شہادت امام حسین ع کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے عبدالعزیز عابد،امیر جماعت اسلامی اقبال ٹاون ظہور احمد وٹو،محمد کاشف ملک،محمد افضل خان اور عبداللطیف آسی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 19246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش