0
Wednesday 9 Dec 2009 14:17

بد امنی پھیلانے والے دہشت گرد پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں،امریکا کا عروج ختم ہو گیا اب وہ تباہی کے دہانے پر ہیں،منور حسن

بد امنی پھیلانے والے دہشت گرد پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں،امریکا کا عروج ختم ہو گیا اب وہ تباہی کے دہانے پر ہیں،منور حسن
پشاور:امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی طرح ہم خود بھی اپنے آپ کو مصیبت میں ڈال رہے ہیں۔ امریکا کا عروج ختم ہو گیا اب وہ تباہی کے دہانے پر ہیں ۔ بد امنی پھیلانے والے دہشت گرد پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں ان سے سختی سے نمٹنا ہو گا۔پشاور میں گرینڈ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے منورحسن نے کہا کہ بھارت پاکستان کا ہمیشہ سے دشمن ہے اور وزیر داخلہ رحمن ملک بھی دہشت گردی کے مختلف واقعات میں بھارت کا نام لے چکے اس سلسلے میں بھارت سےدو ٹوک با ت کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 16614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش