0
Tuesday 26 Jan 2010 13:51

صدر کے استثنیٰ کا فیصلہ عدالت کرے گی،این آر او کے عدالتی فیصلے پر من و عن عمل درآمد ہونا چاہئے،نواز شریف

صدر کے استثنیٰ کا فیصلہ عدالت کرے گی،این آر او کے عدالتی فیصلے پر من و عن عمل درآمد ہونا چاہئے،نواز شریف
لاہور:مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ این آر او کے عدالتی فیصلے پر من و عن عملدرآمد ہونا چاہئے،صدر کے استثنیٰ کا فیصلہ عدالت کرے گی،جمہوری دور کو آمریت سے مختلف نظر آنا چاہئے،اگر ملک میں جمہوریت ہے تو جمہوری کام ہونا چاہئے،جمہوریت آمریت کا تسلسل بن کر سامنے نہ آئے،17ویں ترمیم اور میثاق جمہوریت پر عملدرآمدکا خواب پورا نہ ہو سکا، جمہوریت کے استحکام کیلئے عدلیہ کے فیصلوں کا احترام ہونا چاہئے،ورنہ قوم کی جمہوریت اور آزاد عدلیہ کیلئے قربانیاں رائیگاں چلی جائیگی،این آر او زدہ وزراء اور دیگر لوگوں کا فیصلہ عدلیہ کرے گی، مقتولہ شازیہ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں تشدد سے ہلاک ہونے والی گھریلو ملازمہ 12سالہ شازیہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نوازشریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت مضبوط رہ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے قوم کو جمہوریت کی شکل میں اچھا موقع دیا ہے۔عوام نے 18 فروری کے انتخابات سے بہت سی امیدیں وابستہ کی تھیں جو بدقسمتی سے پوری نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے حکومت نے امریکا سے کوئی معاہدہ کیا ہے تو وہ قوم کے سامنے لانا چاہئے۔ڈرون حملوں پر اب امریکا سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ 
صدر آصف زرداری کے دورہٴ لاہور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ میرا دورہٴ چین صدر مملکت کے دورے سے قبل طے تھا اور اس کو تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمہ اور انصاف کی فراہمی تک ملک ترقی نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد ہو جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔انہوں نے کہا کہ این آر او زردہ وزراء اور دیگر لوگوں کا فیصلہ عدلیہ کرے گی۔مسلم لیگ (ن) کے قائد جب مقتولہ شازیہ کے گھر پہنچے تو ان کے ہمراہ صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور کامران مائیکل،سینیٹر پرویزرشید،الیگزینڈر جان ملک کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔انہوں نے مقتولہ کے ورثاء سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
خبر کا کوڈ : 19292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش