0
Tuesday 11 Sep 2012 12:54

عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے 13 ستمبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے 13 ستمبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے سندھی قوم پرستوں کی جانب سے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 کے خلاف 13 ستمبر کو ہونے والی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گہا ہے کہ نام نہاد آرڈیننس کے خلاف پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک ہیں اور حکومتی عہدیداران کی جانب سے مشاورت کے دعوے ملک کی سیاسی تاریخ کا بدترین جھوٹ ہے، رات کی تاریکی میں آرڈیننس کا اجراء صرف آمریت کی باقیات کا وطیرہ ہے، گروہی مفادات کی خاطر بنائے گئے سندھ دشمن نظام کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی عوام کے سامنے ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوگئی ہے۔

دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی ( لویہ جرگہ ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوام گھروں پر رہ کر سندھ کی تقسیم کے خلاف ہونے والی ہڑتال کو کامیاب بنائیں کراچی سمیت سندھ بھر کی پختون عوام اور تمام مظلوم قومیتوں ٹرانسپورٹرز، تاجر، وکلاء، طلباء سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی عوام، سول سوسائٹی سے ہڑتال کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان، ہمدردان 13 ستمبر کو گھروں پر رہ کر سازشی عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں، تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام سے 13 ستمبر کی ہڑتال کو کامیاب بناکر سیاہ قانون کو مسترد کریں۔
خبر کا کوڈ : 194517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش