0
Sunday 16 Sep 2012 03:03

گلگت میں موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی کا اطلاق مزید 3 روز تک بڑھا دیا گیا

گلگت میں موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی کا اطلاق مزید 3 روز تک بڑھا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی کا اطلاق مزید 3 روز تک بڑھا دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق گلگت شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کا اطلاق برقرار رکھنے یا پابندی ختم کرنے کے بارے میں حتمی اجلاس پیر کے روز منعقد ہوگا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ اور سیکیورٹی فورسز کے حکام شریک ہونگے۔ دوسری جانب گلگت میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کی وجہ سے ملازمین، طلبہ اور تجارتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ موٹر سائیکل مکینکس کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے۔

ملازمین، طلبہ اور تجارتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مقامی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گلگت شہر میں موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دی جائے، تاہم موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی برقرار رکھی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں سے 2 ہزار روپے فیس وصول کی جائے اور ایک ہفتے تک جیل میں بند رکھا جائے تاکہ ڈبل سواری پر پابندی کا صحیح طرح اطلاق بھی ہو اور کسی کو خلاف ورزی کرنے کی جرات بھی نہ ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 195754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش