0
Monday 24 Sep 2012 20:19

گلگت میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی

گلگت میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 24 ویں سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع گلگت کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے سابق جنرل سیکریٹری گلگت گلاب شاہ آصف کریم خان، سابق صدر PYO آصف میر، مظفر ساول، شہزاد الہامی نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے مثبت اقدامات کی تشہیری مہم نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں بلخصوص جیالوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی سے نہ صرف پارٹی ورکر مطمئن ہیں بلکہ گلگت بلتستان کے 20 لاکھ عوام بھی مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس تقریب کے وساطت سے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید مہدی شاہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور آرگنائزیشن کمیٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ضلع گلگت میں پارٹی کے پرانے، وفادار کارکنوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تنظیم نو کے دوران پارٹی ورکروں کو نظر انداز اور پیرا شوٹ پر آنے والے موسمی پرندوں کو اہمیت دی گئی تو پھر پارٹی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 24 ویں سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پارٹی ورکروں کے مسائل کے حل کی طرف آپ کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ تقریب کے آخر میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صدر مملکت آصف علی زرداری، سید مہدی شاہ صوبائی صدر کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 198263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش