0
Wednesday 26 Sep 2012 21:35

اوباما نے توہین آمیز فلم پر پابندی کا مطالبہ مسترد کرکے امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی کی، اسرار اللہ

اوباما نے توہین آمیز فلم پر پابندی کا مطالبہ مسترد کرکے امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی کی، اسرار اللہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات اسرار اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی میں امریکی صدر اوبامہ نے توہین رسالت (ص) پر مبنی امریکی فلم پر پابندی لگانے کے مطالبے کو مسترد کرکے پوری امت مسلمہ کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔ پشاور میں جماعت اسلامی کے پرامن مظاہرے میں لاکھوں افراد کی شرکت نے اے این پی حکومت کو حواس باختہ کردیا ہے۔ جماعت اسلامی کے جن رہنمائوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں اُن میں سے کوئی روپوش نہیں ہوگا۔ المر کز اسلامی پشاور سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور شہر میں شہریوں کی ہلاکت اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ دریں اثناء جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈووکیٹ اور سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے اپنے بیانات میں کہا کہ تحفظ ناموس رسالت (ص) کی راہ میں گرفتاری اُن کے لئے اعزاز ہوگی۔ تحفظ ناموس رسالت (ص) کے لئے وہ اپنی جانیں بھی نچھاور کرنے کے لئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 198835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش