0
Wednesday 26 Sep 2012 19:54
اپنے جھنڈے کی فکر کرنیوالے اوبامہ کو ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کا احساس نہیں

قوم امریکی ایجنڈا ناکام بنانے کیلئے ایک ہوجائے، سراج الحق

قوم امریکی ایجنڈا ناکام بنانے کیلئے ایک ہوجائے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اپنے جھنڈے کی فکر کرنیوالے اوبامہ کو ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کا احساس نہیں، امریکی ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے پوری ایک ہوجائے، تمام دینی جماعتیں اختلافات کو نظر انداز کرکے عظیم تر اسلامی انقلاب کیلئے کام کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ حدیقة العلوم المرکز اسلامی پشاور میں جامعہ کے اساتذہ کرام اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس امریکہ اور سیکولر طبقہ کے مفادات کی راہ میں سب سے بڑی رکائوٹ ہیں۔ دینی مدارس کیخلاف ایک منظم سازش کے تحت منفی پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دینی جماعتوں کے اتحاد و یکجہتی کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام دینی جماعتوں کو معمولی اختلافات کو نظرانداز کرکے عظیم تر اسلامی انقلاب کیلئے کام کرنا چاہئیے۔ دینی جماعتوں کے اختلافات سے ہمیشہ سیکولر طبقہ نے فائدہ اُٹھایا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ امریکی ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لئے دینی جماعتوں سمیت ساری قوم کو ایک ہونا چاہئے۔ دشمن نے حضور (ص) کی ذات مبارکہ کو جو نشانہ بنایا ہے۔ اس لئے شان مصطفیٰ (ص) کے تحفظ کے لئے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالنا ہوگا۔ سراج الحق نے کہا کہ اوبامہ کو اپنے جھنڈے کی تو فکر ہے لیکن ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات و احساسات کی کوئی فکر نہیں۔
 
اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی سطح پر تحفظ ناموس رسالت (ص) کے سلسلے میں قانون بنایا جائے۔ بصورت دیگر اقوام عالم میں امن کی خواہش بے کار ثابت ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکہ گستاخانہ فلم کے ڈائریکٹر کو توہین رسالت (ص) کی پاداش میں سزاء دے اور گستاخانہ فلم پر بلاتاخیر پابندی لگائی جائے۔ اُنہوں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ محض احتجاج سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ عملی کارروائی کرکے امریکی سفیر کو پاکستان بدر کیا جائے۔ اس موقع پر سابق ایم این اے اور مہتمم جامعہ مولانا عبدالاکبر چترالی اور مولانا غلام الرحمان نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 198834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش