0
Thursday 27 Sep 2012 01:41

گستاخانہ فلم بنانے اور اسے چلوانے میں امریکی حکومت برابر کی شریک ہے، آل پارٹیز کانفرنس

گستاخانہ فلم بنانے اور اسے چلوانے میں امریکی حکومت برابر کی شریک ہے، آل پارٹیز کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ جماعۃالدعوۃ کے زیر اہتمام دارلحکومت اسلام آباد میں قومی مجلس مشاورت برائے تحفظ حرمت رسول (ص) کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرس کا انعقاد کیا گیا۔ ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، عسکری ماہرین، جید علماء کرام اور شیوخ الحدیث نے اس آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر اوبامہ گستاخانہ فلم پر پابندی نہیں لگا سکتے تو نیٹو سپلائی بھی کسی صورت بحال نہیں ہونی چاہیے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ گستاخ رسول (ص) کو اسلامی شریعت کے مطابق سزا دینے کیلئے مسلمانوں کے حوالے کیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلا کر مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے۔ مسلم ممالک نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلہ میں قائم اتحاد سے باہر نکلیں اور تیل کو ہتھیار کے طور پر استعمال کریں۔

مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرنے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے گستاخانہ فلم پر پابندی نہ لگانے کی بات کر کے تہذیبوں کی جنگ بھڑکانے کی بنیاد رکھی ہے اور ایک بار پھر یہ بات ثابت کی ہے کہ گستاخانہ حرکتوں میں امریکی حکومت برابر کی شریک ہے۔ مسلم ممالک امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کریں اور اپنے سفیر واپس بلائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی کریں وگرنہ محبان رسول (ص) سڑکوں پر نکلیں گے اور پھر ملک میں اسلامی انقلاب کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

جماعۃالدعوۃ کی دعوت اور میزبانی میں ہونے والی اے پی سی سے امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسرحافظ محمد سعید، سید منورحسن، مولانا فضل الرحمن ، مولانا سمیع الحق، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ، مولانا محمد احمد لدھیانوی، جنرل (ر)حمید گل، قاضی حسین احمد، شیخ رشید احمد، اعجاز الحق، سردار عتیق احمد، مولانا فضل الرحمن خلیل، حافظ عبدالرحمن مکی، لیاقت بلوچ، حافظ حسین احمد، مولانا امیر حمزہ، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، مفتی محمد خان قادری، حافظ عبدالغفار روپڑی، اجمل خاں وزیر، مولانا شاہ انس نورانی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، میر نظام الدین، آغا مرتضیٰ پویا، صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن، پیر سید محفوظ مشہدی، عبدالطیف خالد چیمہ، مرزا ایوب بیگ، پیر سیف اللہ خالد، قاری منصور احمد، مولانا عبدالحق، مولانا عزیز احمد، قاری محمد یعقوب شیخ و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا پیغام ان کی جماعت کے رہنما ڈاکٹر رفیق غنچہ نے پڑھ کر سنایا۔
خبر کا کوڈ : 198881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش