0
Wednesday 26 Sep 2012 22:45

توہین آمیز فلم کیخلاف فائنل راؤنڈ7 اکتوبر کو ہوگا، علامہ طاہراقبال چشتی

توہین آمیز فلم کیخلاف فائنل راؤنڈ7 اکتوبر کو ہوگا، علامہ طاہراقبال چشتی
اسلام ٹائمز۔ توہین آمیز فلم کیخلاف فائنل راؤنڈ 7 اکتوبر کو ہوگا۔ لیاقت باغ میں ملک بھر سے شریک علماء اور قائدین گستاخانہ فلم کیخلاف لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں اب انہیں زبردستی اقتدار سے چمٹے نہیں رہنا چاہیے۔ ملک میں بلاتاخیر شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے رہنما علامہ طاہر اقبال چشتی نے لیاقت باغ جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں چوہڑ ہڑپال کے علماء کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر قاضی محمد افضل علوی، صاحبزادہ شاہد منصور چشتی، راشد صبور چشتی، علامہ سرفراز چشتی، علامہ شوکت نقشبندی، پیرقاسم سیفی، علامہ ممتازچشتی، علامہ محمد بشارت، علامہ رفاقت ہارونی، علامہ فضل داد چشتی، علامہ غلام نبی، علامہ امانت علی حیدری ودیگرنے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ فلم عالمی امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے اور اس کے پیچھے یہودی لابی کا ایجنڈا کارفرما ہے۔

رہنما سنی تحریک نے کہا کہ امریکی صدر بر وقت ایک ارب ساٹھ کروڑ مسلمانوں سے گستاخی پر مبنی فلم پر معافی مانگ لیتے اور مجرموں کے خلاف کاروائی کرتے تو دنیا بھر کے مسلمانوں کو سکون آجاتا۔ اجلاس میں کراچی اور بلوچستان کے حالات بہت تشویشن کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ملک کی جغرافیائی اور نظریا تی اساس کے تحفظ کے لئے وطن دو ست قیادت کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت نے تاریخ کی بدترین کرپشن کے ذریعے ملک کی سلامتی داؤ پر لگا دی ہے۔ آئندہ انتخابات میں لٹیرے سیاست دانوں کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 198878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش