0
Thursday 27 Sep 2012 22:51

ملتان، شہید حسن رضا کی علامہ تقی نقوی کی اقتداء میں نماز جنازہ، سپرد خاک کردیا گیا

ملتان، شہید حسن رضا کی علامہ تقی نقوی کی اقتداء میں نماز جنازہ، سپرد خاک کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز شہادت کا درجہ پانے والے ملتان کے سید حسن رضا شمسی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، شہید کی نماز جنازہ معروف عالم دین اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ سید محمد تقی نقوی نے دربار حضرت سخی سلطان علی اکبر کے احاطے میں پڑھائی، نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جب شہید کا جنازہ گھر سے اُٹھا تو ایک کہرام مچ گیا، شہید کی اکلوتی بیٹی اپنے بابا کو مناتی رہی، شہید حسن رضا شمسی کی رسم قل 29 ستمبر بروز ہفتہ کو سورج میانی ملتان میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ کے دوران انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے، جبکہ اس موقع پر نوحہ خوانی بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 199085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش