0
Monday 1 Oct 2012 15:30

حالیہ دہشت گردی توہین رسالت پر متحد مسلمانوں کو لڑانے کی امریکی سازش ہے، پاسبان

حالیہ دہشت گردی توہین رسالت پر متحد مسلمانوں کو لڑانے کی امریکی سازش ہے، پاسبان
اسلام ٹائمز۔ پاسبان کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل نے کہا کہ کراچی میں موجودہ دہشت گردی کی لہر اسلام مخالفانہ فلم پر احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ کراچی ظلم و ناانصافی، دہشت گردی، بے روزگاری، لوٹ مار، لسانی بنیادوں پر تعصبات اور کرپشن کی آگ میں جل رہا ہے۔ جب تک حکمران، سیاستدان، فوجی و سول بیورو کریسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام اداروں میں میرٹ اور آئین، قانون اور عدلیہ کے احکامات کی پاسداری کو اولیت نہیں ملے گی آگ اور خون کا یہ کھیل ختم کرنے کے حکومتی دعوے کھوکھلے اور جھوٹے ثابت ہوتے رہیں گے۔

پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں شیخ محمد شکیل نے کہا کہ ساری امت مسلمہ جب اپنے آقا کی شان میں کی جانے والی گستاخی کے خلاف تعصبات اور قومیت کے فرق کو بالاطاق رکھ کر ایک جھنڈے تلے جمع ہونے لگے تو امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کو یہ امت مسلمہ کا اتحاد گوارہ نہ ہوا اور انھوں نے اپنے ایجنٹ دہشت گردوں کے ذریعے ایک منظم سازش کے تحت کراچی کو آگ و خون میں نہلانے کا سلسلہ شروع کروا دیا ہے تاکہ عوام نبی کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے خود آپس میں لڑ پڑیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اتحاد سے اس سازش کو ناکام بنادیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور مفاد پرست سیاستدانوں کی خاموشی اور نمائشی احتجاج کا اصل راز فاش ہوچکا ہے کہ سب کے سب ” عوام کو لڑاﺅ اور اپنی کرسی بچاﺅ “ اور امریکی مفادات کی ترجمانی کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ سمجھوتوں اور معاہدوں کے عوض برسر اقتدار آنے والے حکمرانوں کو غریب عوام کی قطعی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ قومی غیرت جیسے اہم معاملے سے آنکھیں چرانے کا نتیجہ ہے کہ ہمیں دشمنوں نے گھیر لیا ہے اور ہمارے اندر نقب لگا کر قوم کو ٹکڑیوں میں تقسیم کرکے قتل و غارت غاری کا بازار گرم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس یہ آخری موقع ہے اگر اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے گے، میرٹ، آئین، قانون اور عدالتی احکامات کو پامال کیا جانے کا سلسلہ جاری رہا تو مظلوم عوام کے اندر انقلاب کی تحریک جنم لے گی جو سب کو خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 199769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش