0
Monday 8 Feb 2010 11:05

عزاداری پر پابندی برداشت کرینگے نہ جلوس کم ہونگے،سٹی ناظم سانحہ عاشورا کے شہداء کی یادگار تعمیر کرنے کا وعدہ پورا کریں،علامہ عباس کمیلی

عزاداری پر پابندی برداشت کرینگے نہ جلوس کم ہونگے،سٹی ناظم سانحہ عاشورا کے شہداء کی یادگار تعمیر کرنے کا وعدہ پورا کریں،علامہ عباس کمیلی
کراچی:جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ جلوس عزاء پر پابندی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی نہ جلوس کم کئے جائیں گے۔پولیس اور مذہبی جماعتیں پوائنٹ اسکورنگ بند کریں۔ وہ اتوار کو شہدائے چہلم کے سوئم کے موقع پر امام بارگاہ حسینی سفارت خانہ ملیر میں خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں دو قسم کے لوگ ہیں ایک حسینی ہے ایک یزیدی ہے یہ معرکہ ازل سے ہے یزیدیت ہمیشہ استعماری ایجنڈوں کے ذریعے کبھی ہماری صفوں میں نادانی کے سبب ہمارے سامنے آئی مگر ہمیشہ ناکام ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جلوس 14 سو سال سے نہیں رکے۔انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوم عاشور کے ملزمان گرفتار کر لئے جاتے تو چہلم کے موقع پر دہشت گردی کی وارداتیں نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ سنی شیعہ فساد کرانے والے ناکام ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں مل کر کراچی کے امن کو قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ سٹی ناظم ایک وعدہ پورا کرتے ہوئے سانحہ عاشور کے شہداء کی یادگار تعمیر کریں ورنہ ہم باشعور قوم ہیں اور خود ہی یادگار تعمیر کرینگے۔مجلس میں علامہ آفتاب حیدر،علامہ فرقان عابدی،مولانا حسین موسوی،پارا چنار سے آغا ریاض کی قیادت میں آنے والے وفد کے علاوہ صوبائی وزیر شعیب بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔سوئم میں آئی ایس او،مرکزی تنظیم عزاء سمیت دیگر تنظیمیں بھی شامل تھیں۔
خبر کا کوڈ : 20052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش