0
Thursday 4 Oct 2012 22:19

پاکستان اور بھارت کے مابین لفظی جنگ قابل تشویش ہے، شیخ نذیر

پاکستان اور بھارت کے مابین لفظی جنگ قابل تشویش ہے، شیخ نذیر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے ہندوستان اور پاکستان کے رہنمائوں کے درمیان لفظی جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے بیانات سے گریز کریں، پارٹی ہیڈ کوارٹر پر کارکنوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ شیخ نذیر احمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہندوستان اور پاکستان کے رہنمائوں اور نمائندوں کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر لفظی جنگ کو دونوں ملکوں کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں کے بعد دونوں ممالک کے عوام نے مذاکراتی عمل سے کافی امیدیں وابستہ کیں، ایسے میں دونوں رینمائوں کی طرف سے لفظی جنگ اس مذاکراتی عمل کو زک پہنچا سکتی ہے، جو کسی بھی طرح سے عقل مندی نہیں ہوگی۔
 
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان خوشگوار ماحول کا براہ راست اثر ریاست جموں و کشمیر پر پڑتا ہے اور اگر دونوں ملکوں کے درمیان تلخی ہوتی ہے تو اس کا سب سے زیادہ خمیازہ بھی ریاستی عوام کو ہی بھگتنا پڑتا ہے، انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے رہنمائوں سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں تاکہ دونوں خوشگوار ماحول اور مذاکراتی عمل جاری رہ سکے۔
خبر کا کوڈ : 200881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش