0
Wednesday 3 Oct 2012 23:04

بھارت بین الاقوامی معاہدوں سے مکر گیا ہے، شبیر احمد شاہ

بھارت بین الاقوامی معاہدوں سے مکر گیا ہے، شبیر احمد شاہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے مزاحمتی رہنماء اور جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے بھارت پر بین الاقوامی معاہدوں سے مُکر جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کشمیر سے متعلق بیان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بیخ کُنی ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے جموں و کشمیر میں کرائے گئے انتخابات کو جبری اور نمائشی عمل سے تعبیر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے، مسئلہ کشمیر حل ہونے تک جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے سینئر رہنماء شبیر احمد شاہ نے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ریاست جموں و کشمیر کو متنازعہ خطہ مان کر کشمیری حریت پسندوں کی 65 سالہ جدوجہد آزادی کو نہ صرف حق بجانب قرار دیا ہے بلکہ اقوام متحدہ میں تنازعہ کشمیر سے متعلق موجود قراردادوں کی تائید بھی کی ہے۔
 
شبیر احمد شاہ نے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے اس بیان کو کہ ’’جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے‘‘ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے تو یہ پھر کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کیوں جنگیں ہوتی رہی ہیں اور جنگوں کے بعد دونوں کے درمیان کیوں معاہدے ہوتے رہے ہیں، اور تنازعہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 18 قراردادیں کیوں پاس ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 200618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش