0
Sunday 7 Oct 2012 10:51

بنیادی حق کو تجارت پر قربان نہیں کر سکتے، عبدالمجید

بنیادی حق کو تجارت پر قربان نہیں کر سکتے، عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں قائم پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت نے عدلیہ کی آزادی و خودمختاری پر مکمل یقین رکھتی ہے اور پاکستان میں عدلیہ کی آزادی اور شہری آزادیوں و بحالی اور جمہوریت کی تحریک میں ہم نے آزاد خطہ کے وکلاء کے ہمراہ بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کی ہیں اور اب حکومت میں رہ کر میرٹ اور انصاف کے مطابق اقدامات اٹھانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ تاکہ آزاد کشمیر کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے اور اس مقصد کے لیے ایک بار پھر معزز عدلیہ اور وکلاء کی موجودگی میں اس عہد کی تجدید کرتا ہوں کہ آزاد خطہ سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ بارایسوی ایشن کے سالانہ اجلاس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا اور اب بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر پر اپنی ساتھ لاکھ افواج کے بل بوتے پر جابرانہ تسلط برقرار رکھنے کیلئے مصروف عمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام دو طرفہ مذاکرات اور باہمی تجارت کے ہرگز خلاف نہیں بلکہ مزید راستے کھولنے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے حامی ہیں لیکن ہم اپنے بنیادی حق کو مذاکرات اور تجارت پر قربان نہیں کر سکتے اور نہ ہی اپنے پیدائشی حق سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں اور بارود کی فصلوں کی بجائے پیار اور امن و محبت کی فصلیں اگانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 201526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش