0
Wednesday 10 Oct 2012 23:37

ملالہ یوسفزئی بچ گئی تو پھر جان سے مارنے کی کوشش کریں گے، طالبان کی بزدلانہ دھمکی

ملالہ یوسفزئی بچ گئی تو پھر جان سے مارنے کی کوشش کریں گے، طالبان کی بزدلانہ دھمکی

اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ اگر ملالہ یوسف زئی زندہ بچ گئی تو اسے پھر جان سے مارنے کی کوشش کرینگے، ایک نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر ملالہ یوسفزئی بچ گئی تو اسے ہلاک کرنے کی کوشش دوبارہ کی جائے گی، واضح رہے کہ ایک روز قبل کالعدم تحریک طالبان نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملالہ کے خیالات ہمارے خلاف تھے۔ دوسری جانب طالبان کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی بہادر لڑکی ملالہ یوسف زئی کے سر سے گولی نکال لی گئی ہے۔ ملالہ اس وقت سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج ہیں، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ گولی ان کے سر سے گزر کر ان کی گردن کے قریب پیچھے کندھے کی طرف چلی گئی تھی، جسے نکال لیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملالہ اس وقت انتہائی نگہداشت یونٹ میں نیم بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔ اور آنے والے تین سے چار دن ملالہ کیلئے بہت اہم ہیں۔

خبر کا کوڈ : 202621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش