0
Saturday 13 Feb 2010 19:28

امریکا:یونیورسٹی میں خاتون پروفیسر کی فائرنگ،3 اساتذہ ہلاک،3 زخمی

امریکا:یونیورسٹی میں خاتون پروفیسر کی فائرنگ،3 اساتذہ ہلاک،3 زخمی
واشنگٹن:امریکا کی الاباما یونیورسٹی میں فائرنگ سے تین اساتذہ ہلاک اور تین زخمی ہو گئے،حملہ آور خاتون پروفیسر کو حراست میں لے لیا گیا۔یونیورسٹی کے ہنٹس ول کیمپس کے شعبہ حیاتیات میں اساتذہ کا اجلاس جاری تھا کہ ایک استانی نے اچانک فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے تین اساتذہ ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔حملہ آور خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔یونیورسٹی کے ترجمان رے گارنر نے واضح کیا کہ اس واقعے میں کوئی طالب علم ملوث نہیں ہے۔دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔یونیورسٹی کے اس کیمپس میں ساڑھے سات ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ایک طالب علم نے فائرنگ پر حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کبھی اس طرح کے واقعہ کا تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔فائرنگ کے بعد یونیورسٹی بند کر دی گئی اور طلبہ کو گھر جانے کا مشورہ دیا گیا۔یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ غیر متوقع نہیں ہے۔اسی علاقے کے مڈل اسکول میں ایک ہفتہ قبل چودہ سالہ طالب علم ہم جماعت کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا ہے۔

خبر کا کوڈ : 20329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش