0
Wednesday 17 Oct 2012 23:17

حج کرپشن سکینڈل، رائو شکیل اور راجہ آفتاب السلام کی ضمانت درخواستیں مسترد

حج کرپشن سکینڈل، رائو شکیل اور راجہ آفتاب السلام کی ضمانت درخواستیں مسترد
اسلام ٹائمز۔ سپیشل جج سنٹرل افتخار احمد خان نے حج کرپشن سکینڈل میں گرفتار وزارت مذہبی امور و حج کے سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری راجہ آفتاب السلام کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ جبکہ اسٹیٹ کیس میں استغاثہ کے دو گواہان کے بیان قلمبند کرنے کے بعد سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی ہے۔ دریں اثنا فاضل عدالت نے رائو شکیل کی جانب سے اپنی سی وی میں تاریخ پیدائش میں رد و بدل کر کے ڈی جی حج کے عہدہ پر تعیناتی کے کیس میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ جبکہ آ ئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے، سابق ڈائریکٹر جنرل حج رائو شکیل پر الزام ہے کہ جب وہ سیکرٹری وزارت پانی و بجلی تھے تو وزارت حج کی جانب سے مانگی جانے والی آسامی پر تعیناتی کے لئے رائو شکیل نے وزارت حج کو جو کوائف بھجوائے ان کے مطابق ان کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر1954 تھی۔ وزارت حج نے واضح کیا تھا کہ انھیں مذکورہ عہدے کے لئے امیدوار کی عمر 56 سال سے کم ہو اور اس کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی عدالتی کاروائی یا ریکارڈ میں جرم نہ ہو رائو شکیل نے نہ صرف اپنی تاریخ پیدائش تبدیل کرکے جعلسازی کا مظاہرہ کیا بلکہ نیب میں زیر سماعت تین ر یفرنسوں کا بھی کوئی ذکر نہ کیا جو کہ ان کے خلاف عدالت میں تھے۔
خبر کا کوڈ : 204393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش