0
Thursday 18 Oct 2012 10:39

اسلامی بیداری کے دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

اسلامی بیداری کے دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ دشمن جھان اسلام کی مزاحمت و استقامت اور اسلامی بیداری سے شکست کھا چکا ہے، اس لئے اب صہیونی اور امریکی حکومتیں کوشش کر رہی ہیں کہ اس استقامت کو کمزور اور اسلامی بیداری کو اس کے اصل رستے سے منحرف کیا جائے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے وہ عالم اسلام میں مذہبی اور قبائلی اختلافات کو ابھار رہے ہیں۔ لہذا ہمیں دشمن کی ان سازشوں کے خلاف ہوشیار اور بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبدالھیان نے امل تحریک لبنان کی مرکزی کونسل کے علماء اور دانشوروں کے ساتھ تہران میں ایک ملاقات میں کیا۔ لبنان کے علماء اور دانشوروں کی مرکزی کونسل کے ارکان نے ایران کی جانب سے مزاحمت کی بھرپور حمایت کرنے پر اس کا شکریہ ادا کیا اور اسلامی ممالک کے علماء کے درمیان ملاقاتوں اور تبادلہ خیال پر زور دیا۔
 
ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس حیدر مصلحی نے فارس نیوز کے ساتھ گفتگو میں  کہا ہے کہ انقلاب دشمن عناصر کے اقدامات پر ہماری مکمل نگاہ ہے، اور ملک کے حساس اداروں کے اہکار ایران کی سلامتی کے خلاف کی جانے والی ان کی تمام حرکات پر مکمل نگاہ رکھے ہوئے ہیں، حیدر مصلحی نے "ایم کے او" کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کے اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ منافقین نے اسلامی جمہوریہ ایران کی دشمن طاقتوں کی پشت پناہی میں 17 ہزار ایرانی شہریوں کو شہید کیا ہے اور امریکہ کو ان جرائم کا جواب دینا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 204456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش