0
Friday 19 Oct 2012 23:45

تحریک ناموس رسالت (ص) امریکہ کے روس سے بھی زیادہ ٹکڑے کردیگی، عبدالرحمان مکی

تحریک ناموس رسالت (ص) امریکہ کے روس سے بھی زیادہ ٹکڑے کردیگی، عبدالرحمان مکی
اسلام ٹائمز۔ جماعتہ الدعوة پاکستان کے شعبہ سیاسی امور و امور خارجہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا ہے کہ کافروں کے خلاف کھلے عام اعلان جہاد سے ہی توہین قرآن و توہین رسالت (ص) پر مبنی صلیبی سازش ختم ہو گی، حرمت رسول (ص) تحریک سبوتاژ کرنے کیلئے سارا مغرب اکٹھا ہوچکا ہے، کفار فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر کو آئی ٹی ٹولز کے طور پر نہیں بلکہ جنگی ہتھیاروں کے طور پر استعمال کرکے مسلمانوں کو اشتعال دلا رہے ہیں، اب یہ ملی و اسلامی تحریک رکے گی نہیں، بلکہ یہ امریکہ کے روس سے بھی زیادہ ٹکڑے کرکے اور غلبہ اسلامی پر ہی منتج ہوگی۔ وہ جمعہ کو ہری پور میں جماعتہ الدعوة ہری پور کے زیر اہتمام منعقدہ ''حرمت رسول (ص) کانفرنس ''سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعتہ الدعوة کے مرکزی رہنماء مولانا یوسف ربانی، ہزارہ ڈویژن کے نگران ابوولید، اہلسنت والجماعت کے ضلعی رہنماء مولانا حفیظ الرحمان اور صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنماء میجر (ر) جمیل کیانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حرمت رسول (ص) تحریک سبوتاژ کرنے کیلئے سارا مغرب اکٹھا ہوچکا ہے، جماعتہ الدعوة کا مشن حرمت رسول (ص) تحریک کو اسلامی ممالک کے سفارت خانوں میں پھیلا کر اور اسلامی ممالک کو ساتھ ملا کر انہیں ایجوکیٹ کرکے حرمت رسول (ص) کے تحفظ کو عالمی قانون بنوانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں پر بے حسی کا غلبہ طاری ہے، بے حس و بے حمیت حکمران گستاخانہ خاکوں اور توہین قرآن کے بعد بھی کامن ویلتھ کے ساتھ ہیں اور یہود و نصاریٰ کا ساتھ دے کر نیٹو کو راہداریاں دے کر عذاب الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں۔ حافظ عبدالرحمان نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو بری طرح پٹ کر رہ گئے ہیں جبکہ جہاد جیت گیا ہے، امریکہ کا حشر روس سے بھی بدتر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 204892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش