0
Saturday 20 Oct 2012 03:06

کراچی، لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس آج امروہہ گراونڈ میں منعقد ہوگی

کراچی، لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس آج امروہہ گراونڈ میں منعقد ہوگی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی کا کہنا ہے کہ 16 ستمبر کو لبیک یارسول اللہ (ص) ریلی میں شریک امریکی قونصلیٹ پر امریکی دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے شہید ناموس رسالت سید علی رضا تقوی (رہ) کے چہلم کی مناسبت سے لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس آج 20 اکتوبر امروہہ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہید علی رضا تقوی (رہ) کے چہلم میں ناموس رسالت (ص) کے ہزاروں پروانوں کی شرکت اس بات کی تجدید ہوگی کہ پاکستان کے غیور عوام امریکی گماشتوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور تحفظ ناموس رسالت (ص) کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس سے مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، معروف ذاکر اہلبیت (ع) علامہ گلفام حسین ہاشمی، جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ عقیل انجم اور شہید سید علی رضا تقوی (رہ) کے فرزند کریں گے، جبکہ لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس میں دیگر شیعہ و سنی علمائے کرام بھی خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 204928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش