0
Saturday 20 Oct 2012 13:02

پیپلز پارٹی کے خلاف سیاسی جدوجہد کا اعلان کرتے ہیں، پاسبان عزاء

پیپلز پارٹی کے خلاف سیاسی جدوجہد کا اعلان کرتے ہیں، پاسبان عزاء
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملت جعفریہ کو وطن عزیز خصوصاً کراچی میں دہشت گردوں کے حوالے کردیا ہے اور خود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت پاکستان کی بدترین حکومت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاسبان عزاء پاکستان کے چیئرمین ایس ایم حیدر نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔ ایس ایم حیدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملت جعفریہ کو وطن عزیز خصوصاً کراچی میں دہشت گردوں کے حوالے کردیا ہے اور خود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت پاکستان کی بدترین حکومت ہے، سندھ میں دانستہ وزیر داخلہ مقرر نہیں کیا جارہا ہے، نااہل وزیراعلی کی وجہ سے آج کراچی میں ٹارگٹ کلنگ شاہراہوں سے گھروں کے دروازوں کے اندر تک داخل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سیاسی جدو جہد کا اعلان کرتے ہیں، پاسبان عزاء پاکستان آئندہ الیکشن مین اپنے امیدوار سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کے خلاف کھڑے کرے گی۔ گورنر ہاؤس دھرنے کے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد گورنر ہاؤس کی طرف لانگ مار چ کرکے تین روزہ دھرنا دیا جائے گا، دھرنا جمعہ سے اتوار تک اور مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ پاسبان عزاء پاکستان کے محمد علی شاہ، اصغر علی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 205005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش