0
Tuesday 23 Oct 2012 00:05

ایران کا جوہری پروگرام صرف ایک بہانہ ہے، ڈاکٹر علی لاریجانی

ایران کا جوہری پروگرام صرف ایک بہانہ ہے، ڈاکٹر علی لاریجانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی مجلس شوریٰ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک، گذشتہ دس برسوں سے ایران کے جوہری مسئلے کے حوالے سے جھوٹ بولتے رہے ہیں اور انھوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی جھوٹی باتوں کی تکرار کیلئے ایران کے جوہری مسئلے کو صرف ایک بہانہ بنا رکھا ہے۔ مجلس شوریٰ اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کا تہران کی علم و صنعت یونیورسٹی کے طلباء سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ مغرب، ایران کے جوہری مسئلے کے حوالے سے صداقت کا مظاہرہ نہیں کرتا، اسلئے کہ اسے علاقائی توازن، ایران کے حق میں تبدیل ہونے پر گہری تشویش لاحق ہے۔ 

ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ جوہری مسئلہ تو صرف ایک بہانہ ہے اور اگر یہ مسئلہ کسی طریقے سے حل بھی ہو جائے تو مغربی ممالک انسانی حقوق سمیت دیگر مسائل کو بہانہ بنا کر دوبارہ ایران کے ساتھ اپنی دشمنی کو جاری رکھیں گے۔ مجلس شوریٰ اسلامی کے اسپیکر نے ایران میں انسانی حقوق کے رپورٹر احمد شہید کی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ میں ہمجنس پرستی پر ایران کی مخالفت، اسلامی قوانین کے نفاذ، مجلس شوریٰ اسلامی میں ان قوانین کی منظوری اور انسانی حقوق کی مخالفت کی بات کہی گئی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جتنا ممکن ہوسکا غلط اطلاعات جمع کی گئی ہیں، جبکہ سعودی عرب کے سلسلے میں کہ جہاں ایک عورت کے ڈرائیونگ کرنے پر بھی پابندی ہے، کوئی قدم نہیں اٹھایا جاتا۔
خبر کا کوڈ : 205778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے