0
Tuesday 23 Oct 2012 12:27

اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ہٹ کر مسئلہ کشمیر کے حل کا کوئی اور راستہ نہیں، قیوم

اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ہٹ کر مسئلہ کشمیر کے حل کا کوئی اور راستہ نہیں، قیوم
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آزاد کشمیر اور مسلم کانفرنس کے سپریم لیڈر سردار محمد عبدالقیوم نے یوم شہداء جموں کو بھرپور انداز میں منانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے دی گئی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔ انھوں نے جماعتی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ شہداء جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کریں۔ انھوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ تنازعہ قرار دے کر عالمی اداروں کی دلچسپی یا ثالثی کے باب کو بند کرنے کی سازش کی ہے۔ جس سے کشمیری قوم کو ہوشیار رہنا چاہیے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی عیادت کے لیے آنے والے حریت کانفرنس کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

سردار عبدالقیوم خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ہٹ کر ہمارے پاس مسئلہ کشمیر حل کرانے کا کوئی اور روڑ میپ موجود نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی محبت میں 6 لاکھ کے قریب ہجرت کرنے والے مسلمانوں کو صرف ایک رات میں تہہ تیغ کردینا بھارت کی دارندگی کے ایک مثال ہے۔ انھوں نے اس موقع پر موجود صدر مسلم کانفرن سے کہا کہ وہ جماعتی کارکنوں کو قائد ملت چوہدری غلام عباس کی زندگی کے پوشیدہ پہلوئوں کو اجاگر کرنے اور شہداء جموں کی قربانیوں کے مقاصد سے نئی نسل کو آگاہ کرنے کے لیے کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 205896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش