0
Monday 22 Oct 2012 22:21

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت اسرائیل کی نقل ہے، سید علی گیلانی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت اسرائیل کی نقل ہے، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کے قصبہ سوپور میں جاں بحق ہونے والے سرفروشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے یہ نوجوان ایک مقدس مشن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور کشمیری قوم پر یہ قرض ہے کہ وہ ان کی قربانیوں کی حفاظت کرے اور حصول مقصد تک جدوجہد کو جاری رکھے، انہوں نے فوج کی گولہ باری اور شیلنگ سے تین مکانات کے زمین بوس ہونے پر بھی اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارتی فوج اور ٹاسک فورس اہلکار ایسے مواقع پر ضرورت سے زیادہ گولہ باری اور شیلنگ کا استعمال کرتے ہیں اور اس کا مقصد لوگوں سے انتقام لینا ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ اصل میں اسرائیلی فوج کی پالیسی کی نقل ہے، جو فلسطین میں بستیوں کو اُجاڑ کر لوگوں کو خوف زدہ اور مرعوب کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ اپنے حق سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوجائیں۔

سید علی گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جموں کشمیر کی غیر ملکی قبضے سے مکمل آزادی کے خواہشمند ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک تنازعہ کشمیر کو لوگوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا، مقبوضہ کشمیر میں پائیدار امن اور استحکام قائم نہیں ہوسکتا اور یہاں کی سیاسی غیریقینیت کا خاتمہ ہونا بھی ممکن نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی تحریک آزادی کو عالمی دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کا کوئی جواز نہیں ہے، کشمیر بین الاقوامی سطح کا ایک تنازعہ ہے اور عالمی برادری اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ بھارت کے اس خطے پر قبضے کی کوئی آئینی یا قانونی حیثیت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 205726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش