0
Tuesday 23 Oct 2012 16:00

گلگت بلتستان، سروس اسٹرکچر کا دیرینہ مطالبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا

گلگت بلتستان، سروس اسٹرکچر کا دیرینہ مطالبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے بلدیاتی اداروں کے سروس اسٹرکچر کا دیرینہ مطالبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا۔ ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ضلع کونسلوں، میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلوں کا سروس اسٹرکچر محکمہ سروسز میں تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگیا ہے، جس میں انتہائی جانفشانی کے ساتھ بھرپور انداز میں کام ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات انجینئر محمد اسماعیل کی ذاتی دلچسپی سے اس عوامی نوعیت کے مسئلے کا حل ممکن ہوا ہے، جس سے بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین مستفید ہونگے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں 1979ء میں بلدیاتی اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے مگر سروس اسٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے تمام ملازمین شدید دباؤ اور مشکلات کا شکار تھے اور مراعات و دیگر معاملات تعطل تھے، سروس اسٹرکچر کی منظوری کے بعد بلدیاتی اداروں کا الگ بورڈ قائم ہوگا اور شہروں میں صفائی ستھرائی سمیت چھوٹے چھوٹے سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے درپیش تمام مسائل حل ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 205995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش