0
Tuesday 23 Oct 2012 15:35

گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی صدر زرداری سے ملاقات

گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی صدر زرداری سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایوان صدر میں گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ کی قیادت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور ممبران گلگت بلتستان کونسل نے وفد کی صورت میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل خصوصاً امن و امان معاشی مسائل، مواصلاتی نظام کی خستہ حالی، بے روزگاری، چائنہ کے ساتھ تجارت میں خلل، پرائیوٹ تجارت، دیامر بھاشہ ڈیم کی تمام رکاوٹوں کو دور کرنا اور مقامی کو ترجیح بنیادوں پر بھرتی کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے علاوہ Wood Industry اور سیمنٹ انڈسٹری جیسے منصوبوں کو متعادف کرانے کے متعلق صدر مملکت کو آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ وفد نے گلگت بلتستان میں 5000 پولیس ملازمین میں اضافہ، گلگت بلتستان کے طلباء کے لئے اسکالر شب کا اجراء، گلگت بلتستان کے لئے پرائیوٹ ائیر لائنز کے ذریعے جہاز چلانے، کے کے ایچ کی سیکیورٹی کو بڑھانے اور گلگت بلتستان سیلف گورننس آرڈر 2009ء ترمیم جیسے اہم امور پر سیر حاصل گفت و شنید ہوئی۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں وفد نے صدر سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ چائنہ بارڈر کو آل ویدر ٹریڈ کا درجہ دیا جائے۔ اس کے علاوہ وفد نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پی پی پی میں ایک اضافی نشست، کونسل کے ممبران کو پارلیمانی پارٹی میں نمائندگی اور وفاقی سطح پر پیپلز پارٹی میں ایک عہدے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ مذکورہ مطالبات سے متعلق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یقین دلایا کہ وہ ان تمام مطالبات کا اعلان اپنے متوقع دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر کریں گے۔ صدر پاکستان نے گلگت بلتستان کے پارٹی ورکروں کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ وہ اپنے دورہ گلگت بلتستان کے دوران انقلابی اعلانات کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 205974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش