0
Tuesday 23 Oct 2012 23:53

وہاڑی کا امن تباہ کرنیوالوں کا ملکر کڑا محاسبہ کرینگے، مولانا غلام قنبر عسکری

وہاڑی کا امن تباہ کرنیوالوں کا ملکر کڑا محاسبہ کرینگے، مولانا غلام قنبر عسکری
اسلام ٹائمز۔ امن کے بغیر نہ تو کوئی معاشرہ قائم رہ سکتا ہے اور نہ ہی معاشی خوشحالی ممکن ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پرامن قائم رکھنے کے لیے تمام مکاتب فکر ضلعی انتظامیہ کی امن کوششوں کا ساتھ دیں کیونکہ امن دشمن قوتیں نفاق پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کرینگی، اس لیے ہمیں اتحاد اور روادری کا مظاہرہ کر کے ان قوتوں کو ناکام بنانا ہے، علماء کرام کی امن کوششیں قابل ستائش ہیں، وہاڑی ضلع کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر امن کمیٹی مولانا غلام قنبر عسکری نے ضلع کونسل ہال وہاڑی میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اُنہوں نے کہا کہ ہمیں سندھی، پنجابی، بلوچی، پٹھان، دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث یا اہل تشیع ہونے کی بجائے ایک مسلمان اور پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیے۔
 
انہوں نے کہا کہ امن بلا تخصیص معاشرے کے ہر فرد کی ضرورت ہے اور امن کے لیے ہر فرد کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاضی محمد وہاج، قاری ادریس ضیاء، مولانا محمد یعقوب فریدی، اصغر قادری، حاجی نبی بخش اور رائو خلیل احمد نے کہا کہ مساجد امن کا گہوارہ ہیں، وہاڑی کا امن تباہ کرنے والے کسی بھی مسلک سے تعلق رکھنے والے فرد کا مل کر کڑا محاسبہ کریں گے، وہاڑی میں امن قائم کرنے کے لیے دی گئی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور آئندہ بھی فرقہ ورانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی کوششوں کو باہمی اتحاد یگانگت اور رواداری سے ناکام بنا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 206099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش