0
Monday 22 Oct 2012 18:02

جس معاشرے میں امن قائم نہیں ہوتا وہ تنزلی کا شکار ہوتا ہے، اسلم خان

جس معاشرے میں امن قائم نہیں ہوتا وہ تنزلی کا شکار ہوتا ہے، اسلم خان
اسلام ٹائمز۔ امن جرگے کے ممبر و مسلم لیگ ق گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری محمد اسلم خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوام کے درمیان اتحاد و اتفاق کو فروغ اور آپس کی ناچاقیوں کو ختم کرکے ہی دم لینگے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن جرگے کے ممبران نے نپورہ میں مختلف واقعات کی وجہ سے پائی جانے والی رنجشوں کو دور کرا دیا گیا اور نپورہ کے عوام اپ آپس میں شیر و شکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن جرگے کے ممبران خلوص نیت سے علاقے کے امن کے لئے اپنی بساط کے مطابق کام کر رہے ہیں، گلگت اور دیگر علاقوں میں عوام کے مابین اختلافات کو انشاءاللہ ختم کرانے کے لئے اپنی تمام تر جدوجہد کرینگے تاکہ اس خطے میں امن کا دور دورہ ہو اور یہاں پر تمام عوام پر سکون و خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں امن قائم نہیں ہوتا ہے وہ معاشرہ تنزلی کا شکار ہوتا ہے، اس لئے امن جرگے کے ممبران نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ اپنے اس علاقے کو ہرگز تنزلی کی طرف جانے نہیں دینگے اور یہاں پر اتحاد و اتفاق کو فروغ دے کر عوام کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑا کرینگے۔ محمد اسلم خان نے کہا کہ عوام باہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس جنت نظیر علاقے کو امن کا گہوارہ بنائیں تاکہ بدامنی پھیلانے کی کوشش کرنے والے افراد کے مذموم مقاصد خاک میں مل سکیں۔
خبر کا کوڈ : 205710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش