0
Thursday 25 Oct 2012 02:38

بلتستان بھر میں یوم شہادت حضرت امام باقر (ع) مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا

بلتستان بھر میں یوم شہادت حضرت امام باقر (ع) مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ بلتستان بھر میں یوم شہادت حضرت امام باقر (ع) مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی اور اس حوالے سے مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔ عزاخانوں میں عزاداران سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ آل محمد (ص) نے اسلام کی سربلندی اور دین اسلام کے تحفظ کیلئے جو مصائب برداشت کئے جن کا تصور کرکے عام انسان حیرت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ حضرت امام باقر (ع) نے کربلا کے دلخراش واقعے کو جس کم سنی میں دیکھا اس سے آپ (ع) کی مظلومیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ علماء کرام نے کہا کہ حضرت امام باقر (ع) نے ذبح عظیم کا واقعہ کربلا میں اپنی آنکھوں سے دیکھا اور کم سنی میں شام و کوفہ کے مصائب کم سن قیدی کے طور پر برداشت کیے۔ یہی وجہ تھی کہ اپنے خانوادہ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے حضرت امام باقر (ع) نے ظلم و ستم تو برداشت کئے لیکن اہل باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا اور جام شہادت نوش کیا۔ علماء نے کہا کہ حضرت امام باقر (ع) کی سیرت نمونہ عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 206401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش