0
Saturday 27 Oct 2012 15:16

اسکردو میں سردیوں کی آمد کے ساتھ لکڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسکردو میں سردیوں کی آمد کے ساتھ لکڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ لکڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، قیمتیں تاریخ کی بلند تریں سطح تک پہنچ گئیں۔ اسکردو میں فی من 950 روپے وصول کئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسکردو میں سردیوں کی وقت سے پہلے کی آمد نے درجہ حرارت کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔ گزشتہ شب درجہ حرارت منفی 3 تک پہنچ گیا تھا جس کے بعد انتظامیہ کی نااہلی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لکڑ منڈی مالکان نے از خود قیمتیں بڑھا دی ہیں اور فی من 950 روپے وصول کررہے ہیں، جو تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہریوں نے قیمتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں حکومت نام کی کوئی کوئی چیز نظرنہیں آرہی ہے ہر شعبے میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔ غریب آدمی کو زندگی گزارنے کے لالے پڑگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سردیاں شدت سے اور معمول سے ایک ماہ پہلے آگئی ہیں لیکن ضلعی حکومت نے ابھی تک لکڑیوں کی قیمتیں طے نہیں کی ہیں، جس کی وجہ سے منڈی مالکان بے لگام ہوگئے ہیں اور من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ فی من 950 روپے ہم کہاں سے لائیں حکومت کو ہمارے حال پر رحم کرنا چاہئیے۔
خبر کا کوڈ : 206833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش