0
Sunday 28 Oct 2012 14:42

نوشہرہ، صوفی بزرگ کاکا صاحب کے مزار کے قریب بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 28 زخمی

نوشہرہ، صوفی بزرگ کاکا صاحب کے مزار کے قریب بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 28 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں صوفی بزرگ کاکا صاحب کے مزار کے قریب بم دھماکہ کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے روز نوشہرہ کے مضافات میں واقع معروف صوفی بزرگ کاکا صاحب کے مزار پر عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی کہ مزار کے بیرونی گیٹ سے کچھ فاصلہ پر زور دار دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکہ کے بعد مزار پر ہلچل مچ گئی اور پولیس اہلکار اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، اور دھماکہ خیز مواد ایک کولر میں مزار کے بیرونی دروازے کے کچھ فاصلے پر رکھا گیا تھا، واضح رہے کہ دہشتگرد اس سے قبل بھی صوبہ خیبر پختونخوا میں معروف صوبی بزرگ رحمان بابا سمیت کئی بزرگان کے مزارات کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سائیکل میں نصب بم کو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا۔ دھماکے کے بعد دربار میں بھگدڑ مچ گئی جس سے مزید کئی افراد زخمی ہوئے۔ امدادی کارروائیاں تاخیر سے شروع ہونے کے باعث لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے، جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔ نوشہرہ کے نواح میں واقع زیارت کاکا صاحب میں عید کے دوسرے روز دوپہر کے وقت زائرین کا ہجوم تھا، تاہم سکیورٹی کے مناسب اقدامات نہیں تھے۔
خبر کا کوڈ : 207189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش