0
Thursday 1 Nov 2012 20:54

اولیائے کرام کے مزارات کو نشانہ بنانے والے جانوروں سے بھی بدتر ہیں، میاں نثار گل

اولیائے کرام کے مزارات کو نشانہ بنانے والے جانوروں سے بھی بدتر ہیں، میاں نثار گل

اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر جیل خانہ جات میاں نثار گل کاکا خیل نے صوفی بزرگ کاکا صاحب کے مزار پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی وحشیانہ اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اولیائے کرام اور صوفیائے عظام بنی نوع انسان کیلئے منبع رشد و ہدایت ہیں، ان کی ذات سے محبت اور انکے مزارات کا احترام مسلمان پر واجب ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جانوروں اور درندوں نے بھی اللہ کے نیک بندوں کا احترام کیا ہے جبکہ انسان دشمن عناصر نے ان کی آماجگاہوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس زمین پر جانوروں سے بھی بدتر شریر ترین مخلوق ہیں اور ان کی طرف سے دین اسلام سے محبت کے دعوے اور نفاذ شریعت کے مطالبے محض دھوکہ ہیں۔ 

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اولیائے کرام کے مزاروں جیسے پرامن مقامات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا عقل و فہم سے بالاتر ہے۔ دین اسلام اور اس کے پاسبان ہمیشہ سے غالب رہے ہیں اور رہیں گے اور انسان دشمن عناصر دنیا و آخرت دونوں میں زلیل و رسوا ہوں گے کیونکہ قرآن مجید کے مطابق بانی اسلام اور ان کے پیروکار کامل ایمان والے اولیاء، اللہ کا گروہ ہیں جو ہمیشہ سے غالب رہا ہے اور ان سے اعلان جنگ کرنے والے نہ صرف دنیا میں رسوا ہوئے بلکہ ان کیلئے آخرت میں بھی شدید ترین عذاب کی وعید آئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 208325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش