0
Thursday 1 Nov 2012 23:47

پنجاب حکومت 16 سال سے پابند سلاسل علامہ غلام رضا نقوی سمیت تمام بے گناہوں کو رہا کرے، علامہ اقتدار نقوی

پنجاب حکومت 16 سال سے پابند سلاسل علامہ غلام رضا نقوی سمیت تمام بے گناہوں کو رہا کرے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ کئی سالوں سے جیل میں اسیر علامہ غلام رضا نقوی کا کیس نہیں چلایا جارہا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عدلیہ جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے، ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 16 سالوں سے پابند سلاسل علامہ غلام رضا نقوی کو فی الفور رہا کیا جائے، قاتل دندناتے پھر رہے ہیں، کئی قتل تسلیم کرنے کے باوجود عدلیہ اُن کو سزاء نہیں دیتی جبکہ بے گناہ غلام رضا نقوی کے کیس کی سماعت ہی نہیں کی جاتی، ملتان میں شہید حسن شمسی کے چہلم کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ شہادت ہماری میراث ہے اور آج یہ جو قوم میں تحرک اور جوش و جذبہ ہے یہ اُن شہداء کے خون کا اثر ہے، انہوں نے کہا کہ جس طرح شہید اپنا حق ادا کر گیا ہے اُسی طرح ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ شہید کے مشن کو آگے بڑھایا جائے اور ان شہیدوں کی یاد کو تازہ کیا جائے اور جو قومیں اپنے شہداء کو بھلادیتی ہیں وہ قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ 16 سال سے پابند سلاسل علامہ غلام رضا نقوی سمیت تمام بے گناہوں کو رہا کرے۔
خبر کا کوڈ : 208367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش