0
Friday 2 Nov 2012 19:24

تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) 11 نومبر کو نشتر پارک میں اجتماع عام منعقد کرے گی

تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) 11 نومبر کو نشتر پارک میں اجتماع عام منعقد کرے گی
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے زیر اہتمام 11 نومبر کو نشتر پارک میں اجتماع امت رسول اللہ (ص) منعقد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ٹی بی یو ایم کے رہنماؤں نے شیعہ علمائے کرام اور تنظیموں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ جلسہ میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے شہر بھر کی مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹ اور پیش اماموں سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ اجتماع امت رسول اللہ (ص) کی وال چاکنگ شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں پر کردی گئی ہے۔ اس اجتماع سے مرکزی خطاب تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے روح رواں اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔

قبل ازیں پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں بھوجانی ہال میں شیعہ تنظیموں اور اداروں کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مولانا مرزا یوسف حسین، جعفریہ الائنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری شبر رضا، پیام ولایت فاؤنڈیشن، مدارس امامیہ، راہ امام فاؤنڈیشن، دستہ استقبال امام زمانہ (عج)، القائم فاؤنڈیشن کے رہنماؤں سمیت ملت جعفریہ کے دیگر فلاحی اداروں کے نمائندگان اور ذاکرین عظام نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی کا ویڈیو پیغام بھی حاضرین محفل کے گوش گزار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 208551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش