0
Saturday 3 Nov 2012 01:53

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیا جائے، کمشنر بہاولپور

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیا جائے، کمشنر بہاولپور
اسلام ٹائمز۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن محمد خان کھچی نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیا جائے۔ اس کے علاوہ بھائی چارے اور باہمی اخوت کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، وہ ڈویژن میں سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے، اجلاس میں بہاول پور کے علاوہ ضلع رحیم یار خاں اور بہاولنگر کے پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ کمشنر نے اجلاس میں ہدایت کی کہ اقلیتوں اور غیر ملکی افراد کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں فول پروف اقدامات کئے جائیں، اجلاس میں مختلف بینکوں اور دیگر اداروں میں پرائیویٹ کمپنیوں کے سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کے سیکورٹی گارڈ کو پولیس یونیفارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
 
کمشنر نے ہدایت کی کہ سکولوں میں اساتذہ اور طلباء و طالبات کی زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنایا جائے اور حکومت پنجاب کی طرف سے وضع کردہ روڈ میپ پر عمل کرتے ہوئے کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، اجلاس میں بتایا گیا کہ بہاولپور ڈویژن میں 510 غیر رسمی سکول کھولنے کی منظوری دی گئی ہے، جس پر جلد عمل درآمد ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 208599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش