0
Saturday 3 Nov 2012 20:30

عدلیہ کی زیرنگرانی انتخابات پر فیصلہ موخر، وضاحت کے لئے الیکشن کمیشن طلب

عدلیہ کی زیرنگرانی انتخابات پر فیصلہ موخر، وضاحت کے لئے الیکشن کمیشن طلب
اسلام ٹائمز۔ انتخابات عدلیہ کی زیرنگرانی کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کی درخواست پر قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی نے فیصلہ موخر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بعض نکات پر تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہونے والے اجلاس میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے شرکت کی۔

اجلاس میں عام انتخابات عدلیہ کے زیرنگرانی کروانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی درخواست پر غور کیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات اہم قومی معاملہ ہے، جس سے ملک اور ادارے مضبوط ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں نے عدلیہ کی زیرنگرانی انتخابات کرانے کے حوالے سے درخواست کی ہے، جو عدلیہ پر اعتماد کا اظہار ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر محمد کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن کی درخواست کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا اور کمیٹی نے الیکشن کے انعقاد میں عدلیہ کی معاونت کی نوعیت کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو مختلف نکات واضح کرنے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 208765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش