0
Tuesday 6 Nov 2012 20:12

ایران کو پرامن ایٹمی توانائی سے استفادے کا حق حاصل ہے، روسی وزیراعظم

ایران کو پرامن ایٹمی توانائی سے استفادے کا حق حاصل ہے، روسی وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیراعظم دمیتری میدودوف نے ایٹمی توانائی کے پرامن استفادے پر مبنی ایران کے حق کی ایک بار پھر حمایت کی ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی ایتار تاس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیراعظم دمیتری میدودوف نے آج ویتنام میں ایشیا یورپ سربراہ اجلاس آسم (АСЕМ) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  روس کا موقف یہ ہے کہ ایران سمیت دنیا کے تمام ممالک کو غیر فوجی مقاصد کے لئے ایٹمی توانائی سے استفادے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات جاری رہنے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں بات چیت کا جاری رہنا اہمیت کا حامل ہے۔ واضح ر ہے کہ روس نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کا بارہا اعلان کیا ہے اور وہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں این پی ٹی معاہدے کی بنیاد پر ایرانی حقوق کے حصول پر زور دیتا رہا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق  روسی وزیراعظم نے کہا ہے کہ شام کی موجودہ صورتحال بہت پریشان کن ہے اور روس اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ شام کا مسئلہ صرف وہاں کے عوام کے ذریعے حل ہونا چاہیئے، ناکہ بین الاقوامی اداروں اور غیر ملکی طاقتوں کے ذریعے۔ البتہ یہ مسئلہ بہت اہم ہے کہ موجودہ صورتحال میں کس طرح شام مدد کی جا سکتی ہے۔ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں دمیتری میدودوف کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ پرامن ایٹمی پروگرام ایران سمیت تمام ممالک کا حق ہے۔ البتہ ایسی تمام فعالیت متعلقہ بین الاقوامی اداروں کی مکمل نگرانی میں ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 209736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش