0
Monday 12 Nov 2012 01:06

سی آئی اے سربراہ اپنے ذاتی ای میل اکاونٹ سے پکڑا گیا، امریکی جریدہ

سی آئی اے سربراہ اپنے ذاتی ای میل اکاونٹ سے پکڑا گیا، امریکی جریدہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ڈیوڈ پٹریاس کے غیر ازدواجی تعلقات کا پتہ ان کے ذاتی ای میل اکاونٹ کی تحقیقات کے دوران چلایا۔ جریدے نے بتایا ہے کہ ایف بی آئی کے کارندے آل ان دی ایجوکیشن آف جنرل ڈیوڈ پٹریاس کی مصنفہ پالا بروڈویل یا ان کے ساتھ کام کرنے والے کسی بھی شخص کا پٹریاس کی جی میل تک رسائی کے بارے سراغ لگانے کی کوشش کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ پٹریاس نے جمعہ کو ناجائز جنسی مراسم عیاں ہونے پر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا، دی نیو یارک ٹائمز کے مطابق ویسٹ پوائنٹ کی گریجویٹ بروڈویل نے فوج میں پندرہ سال گزارے۔، بروڈویل نے پیٹریاس پر کتاب کے بارے میں اس وقت تحقیق شروع کی جب سابق جنرل افغانستان میں تھے، دی نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ بروڈویل کافی عرصہ پیٹریاس کے ساتھ رہی تھیں، ایف بی آئی کے مطابق دونوں کے مابین معاشقہ گزشتہ سال اگست میں شروع ہوا۔ یوں دنیا بھر پر نظر رکھنے کا دعوایدار سی آئی اے کا سربراہ ڈیوڈ پیٹراس اپنے ذاتی ای میل اکاونٹ سے پکڑا گیا۔
خبر کا کوڈ : 211077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش