0
Wednesday 14 Nov 2012 00:22

محرم الحرام میں جلوسوں کی نگرانی کیلئے جاسوس طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ

محرم الحرام میں جلوسوں کی نگرانی کیلئے جاسوس طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بڑے شہروں میں محرم الحرام کے جلوسوں کے تحفظ کیلئے اقدامات مکمل کرلئے، سیکرٹری داخلہ کہتے ہیں جلوسوں کی نگرانی جاسوس طیاروں کے ذریعے کی جائے گی۔ سپریم کورٹ میں میمو اسکینڈل کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ خواجہ صدیق اکبر نے بتایا کہ خفیہ اداروں کو محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی وارداتوں سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم حکومت امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے فل پروف حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے گی، انکا کہنا تھا کہ اس مقصد کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جائے گا اور جلوسوں کی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹرز کے ساتھ ساتھ جاسوس طیارے بھی استعمال کئے جائیں گے، سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضرورت پڑنے پر حکومت کو فوج کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 211642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش