0
Wednesday 14 Nov 2012 23:25

سیکیورٹی اداروں نے شہر قائد میں محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا

سیکیورٹی اداروں نے شہر قائد میں محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی اداروں نے شہر قائد میں محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے جو تین حصوں پر مشتمل ہوگا، مرکزی جلوس کے تمام راستے 18 گھنٹے قبل سیل کر دیئے جائیں گے، مرکزی جلوس میں 5000 پولیس اور 3000 ہزار رینجرز اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق شہر قائد میں محرم الحرام کے حوالے سے مجموعی طور پر 5154 مجالس اور 1142 جلوس نکالے جائیں گے جن کی سیکیورٹی تین حصوں میں ترتیب دی گئی ہے۔ ان میں ساؤتھ زون میں انتہائی حساس مجالس اور جلوسوں کی تعداد 43، ایسٹ زون میں 30 اور ویسٹ میں 25 ہے جبکہ حساس مجالس اور جلوسوں کی تعداد ساؤتھ زون میں 928، ایسٹ میں 902 اور ویسٹ میں 504 ہے۔

ساؤتھ زون میں 324 امام بارگاہوں اور مجالس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مرکزی جلوس کے تمام راستے 18 گھنٹے قبل سیل کر دیئے جائیں گے۔ جلوس کی گزرگاہ پر رہائشی عمارتوں میں رہنے والوں کے کوائف جمع کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مرکزی جلوس میں 5000 پولیس اور 3000 ہزار رینجرز اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 211892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش