0
Wednesday 14 Nov 2012 23:42

دہشت گردی بڑی آفت ہے، قوم کو متحد ہوکر دہشت گردوں کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا، راجہ پرویز اشرف

دہشت گردی بڑی آفت ہے، قوم کو متحد ہوکر دہشت گردوں کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا، راجہ پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چند دہشت گردوں کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت سے معاشی اور معاشرتی قیمت ادا کرنا پڑی ہے، دہشت گردی مذید بڑھی تو دنیا ہمارے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف مسلح افواج، سیکیورٹی اداروں اور شہریوں نے بہت قربانیاں دیں ہیں، آنکھیں چرانے سے مسئلہ حل ہونے والا نہیں، کیا ہم سب خوفزدہ ہو کر بیٹھ جائیں؟۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے خلاف کام کرنے والے اسلام کا نام لے رہے ہیں، آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردوں سے خوفزدہ ہوکر نہیں بیٹھ سکتے اور چند شرپسند عناصر کو خود پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹائی کوٹ اور جبہ پہنے والے ایک ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں اسکول، بازار اور مساجد تک محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمےکے لیے آخری حد تک جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 211899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش