0
Thursday 15 Nov 2012 23:07

ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں کوئی مذہب کے نام پر کشت و خون کی ہولی نہ کھیل سکے، صدر زرداری

ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں کوئی مذہب کے نام پر کشت و خون کی ہولی نہ کھیل سکے، صدر زرداری
اسلام ٹائمز۔ ہجری سال 1434 کے آغاز پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ آنے والا سال وطنِ عزیز اور تمام مسلمانوں کیلئے کامیابیوں اور خوشیوں کا سال ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کردہ مملکت خدداد کو درپیش مسائل ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ صدر نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر ملکر ماضی کے تجربات کی روشنی میں آنے والے کل کی سمت متعین کریں۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ایسے معاشرے کے حصول کیلئے تجدید کریں، جہاں شدت پسندی اور انتہاپسندی کی گنجائش نہ ہو۔ 
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ محرم کا مہینہ ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم گزارے ہوئے سال میں اپنے اعمال کا جائزہ لیں اور آئندہ کیلئے اپنی سمت کا تعین کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ محرم مسلمانوں کو اخوت، محبت اور رواداری کے اصولوں پر کاربند رہنے کا درس دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 212135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش