0
Wednesday 28 Nov 2012 00:30

شازیہ اورنگزیب نے ن لیگ کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

شازیہ اورنگزیب نے ن لیگ کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل شازیہ اورنگزیب نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے، پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سے بشیر بلور، پاکستان تحریک انصاف سے مرکزی رہنماء جاوید ہاشمی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انور سیف اللہ خان کی جانب سے مجھے پارٹی میں شمولیت کی آفر آئی ہے، تاہم تاحال کسی بھی پارٹی میں شمولیت کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اب وہ پارٹی نہیں رہی جو غریب عوام کے دکھ درد میں برابر شریک رہا کرتی تھی۔ میں ایسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرونگی جو کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرتی ہو، جو کہ عوام کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھانے کیلئے ہر وقت تیار ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں مخلص کارکنوں کیلئے کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی پارٹی کیساتھ مخلص کارکنوں کی قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ تنظیمی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششیں کیں مگر صوبائی صدر پیر صابر شاہ، جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک اور مرکزی سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے میری راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں، میں نے پھر بھی حوصلہ نہ ہارا اور کارکنوں کا مقدمہ مرکزی قائدین کے سامنے پیش کیا اور کوششیں کیں کہ پارٹی کے حالات سدھر جائیں، مگر مجھے مرکزی قائدین کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا جس کی وجہ سے میں نے احتجاجاً بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 215749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش